سر
کی کلغی سے لے کر پاؤں کے ناخن تک اور ہڈیوں سے لے کر دھڑکتے سیاہ دل تک یہ ایک
حیرت انگیز نسل ھے جس کا نام ایام سیمانی ہے۔
انتہائی سیاہ رنک گی یہ نسل انڈونیشیا سے تعلق رکھتی ہے اور اسکے غیر معمولی سیاہ رنگ کی وجہ فبرومیلانوسس ہے اور اسی جینیٹک خوبی کی وجہ سے ہی اسکا انتہائی سیاہ رنگ
اس کو باقی تمام نسلوں سے ممتاز کرتا ہے۔
کیونکہ اس کا اصلی
وطن جاوا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس نسل کو پراسرار قوتوں سے منسوب کیا جاتا ہے اور
مخصوص مذہبی رسومات میں اس کو خصوصی طور پر کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کو سٹیٹس
سمبل کے طورپر بھی لیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ چونکہ اس میں طبی لحاظ سے اس طرح کے
اجزا پائے جاتے ہیں جنکی وجہ سے اسکی افادیت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔
انتہائی حیرت انگیزبات یہ ہے
کہ ایام سیمانی کے خریدار اسکو اسکے گہرے رنک کے خون کی وجہ سے خریدنا پسند کرتے
ہیں انکا عقیدہ یا خیال ہے کہ یہ پرندہ خوش نصیبی اور نیک شگون کی علامت ہے۔
ان کا یہ پرکشش رنگ اور
انوکھی شخصیت کی وجہ سے لوگ اسکی طرف کھنچے چلے آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کا شمار
نایا ب پرندوں میں ہوتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ اسکی قیمت انتہائی زیادہ ہے اور اس
سے محبت کرنے والے پھر بھی ہر قیمت پر اس کو خریدنے کے لئے تیار رہتے ہیں۔
الحمدللہ اب پاکستان میں بھی ایام سیمانی کی نہ صرف امپورٹ
شروع ہو گئی ہے بلکہ کاروباری لخاظ سے پروڈکشن بھی جاری ہے۔ گلیمر سے
بھرپور شخصیت حیرت انگیز طور پر سیاہ رنگ مناسب جسامت انوکھی طور طریقے اور دلکش
رویوں کی وجہ سے یہ پرندہ تیزی کے ساتھ پاکستانی معاشرے میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔
انتہائی قیمتی ہونے کے
باوجود بھی شوقین حضرات اسکو سٹیٹس سمبل کے طور پر گھروں کی زینت بنا رہے
ہیں۔ اس کی ایک اور خوبی اس کا دوستانہ رویہ اور مظبوط جسم ہے ۔ یہ ہر طرح کی
خوارک کھا لیتا ہے۔ ہر طرح کے ماحول میں رہ لیتا ہے۔ اور ہر ماحول میں اپنے آپ کو
ڈھال لیتا ہے۔ اس کو پالنے کے لئے کسی تردد، ٹریننگ یا مخصوص ماحول و خوارک کی قطعا
ضرورت نہیں۔
ایام سیمانی کے انڈے کس رنگ کے ہوتے ہیں؟
ایک
غلط فہمی کا ازالہ کرنا بہت ضروری ہے اور وہ یہ کہ نیٹ پر ایام سیمانی کے انڈے
بالکل سیاہ رنگ کے دکھائے گئے ہیں جو کہ بالکل غلظ ہے۔ ایسا بالکل نہیں اور ایام
سیمانی کے انتہائی سیاہ رنگ کے باوجود انکے انڈے کریم کلر کے ہوتے ہیں جن میں ہلکی
گلابی جھلک ہوتی ہے۔ سیاہ انڈوں کی تصویر
محض مبالغی آرائی سے زیادہ کچھ نہیں۔
لیکن
قدرت کی شان دیکھیں کہ جونہی انڈہ میں چوزہ مکمل ہوجاتا ہے اور وہ انڈے سے باہر
نکلتا ہے تو اپنے اباؤ اجداد کی طرح بالکل سیاہ ہوتا ہے۔
ایام سیمانی کا ذائقہ کیسا
ہوتا ہے؟
ایام سیمانی کا ذائقہ اسکی انوکھی شخصیت اور غیر معمولی شکل کی طرح بالکل غیر معمولی ہی ہوتا ہے یعنی انتہائی ذائقہ دار ہوتا ہے۔ اگر آپ نے شکاری پرندے کا گوشت کھایا ہے تو بس یہ شکاری پرندے کے گوشت کی طرح خستہ اور جاندار ہوتا ہے۔ بہرحال اس کا ذائقہ بہت نمایاں طورپر مختلف اور قرارا ہوتا ہے۔اور اس کی خاص خوبی یہ بھی ہے کہ یہ انٹی آکسی ڈینٹ بھی ہوتا ہے۔اور اس کی یہ خوبی اس کو دوسرے گوشت سے ممتاز کرتی ہے۔
کیا ایام سیمانی ایک قیمتی
اور مہنگی نسل (بریڈ) ہے
اگر آپ اپنی انوسٹمنٹ کی بہترین واپسی چاہتے ہیں یعنی آپ چاہتے ہیں کہ انوسٹمنٹ کے بدلے آپ کو اچھا بلکہ
بہت اچھا منافع حاصل ہو تو ایام سیمانی سے بہتر کوئی انتخاب نہیں۔ اس کی افادیت
بہترین ذائقہ بہترین منافع اسکے مہنگے ہونے کو بھلا دیتا ہے۔
اپنی انتہائی غذائی صلاحیت
اور قدرتی افادیت سے بھر پور معیارات کی
وجہ سے ایام سیمانی کا کوئی متبادل نہیں۔ اسکی ہر خوبی انوکھی منفرد اور غیر
معمولی ہے۔ غیر معمولی غذائی معیارات کے
حوالے سے اعدادو شمار بہت ہی حیران کن ہیں۔ جو لوگ غیر معمولی طور پر طاقتور فوڈ
سپلیمنٹس کی تلاش میں رہتے ہیں انکے لئے تو یہ نعمت غیر مترکبہ ہے یعنی اس کا کوئی
بدل نہیں۔
اگر اس کو کوکونٹ ساس کے
ساتھ ہلکی آنچ پر پکایا جائے اور ساتھ میں چائنیز چاول ہوں تو پھر دائیں بائیں مت
دیکھیں اور بس منہ نیچے کر کے کھاتے جائیں
چین میں
اسکو سوپر فوڈ کا نام دیا گیا ہے اور اس کو گورمے فوڑ کے طورپر سراھا جاتا ہے۔ اگر
اسکا شوربہ بنایا جائے تو بھی اس کی غذائی طبی افادیت حیران کن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
اس کو Male Super Food کا نام دیا گیا
ہے۔
No comments:
Post a Comment